وکیل قتل کیس:عمران خان کی نامزدگی ، تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

Jul 24, 2023 | 10:29:AM

( امانت گشکوری )وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی بلوچستان نے قتل کیس سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کر ا دی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقتول کو چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف آرٹیکل چھ کی درخواست دینے کی وجہ سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں،تحقیقات کے دوران 8 جون کو وزارت داخلہ کی جانب سے 7 رکنی جے آئی ٹی بنائی گئی،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں بنائی گئی جے آئی ٹی کی اب تک 8 میٹنگز ہو چکی ہیں،جے آئی ٹی کے پہلے اجلاس میں ملزمان کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 19جون کو چیئرمین پی ٹی آئی کو طلبی کے نوٹسز بھیجے گئے، مقدمہ میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 4ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا، مقتول کی اہلیہ، 2 بھائیوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، اب تک چیئرمین پی ٹی آئی شامل تفتیش نہیں ہوئے، متعدد بار نوٹسز بھیجنے کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی اب تک شامل تفتیش نہیں ہوئے، کیس میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں