استحکام پاکستان پارٹی نےتعلیم ونوجوانوں سےمتعلق منشورکےنکات کااعلان کردیا

Jul 24, 2023 | 12:11:PM
استحکام پاکستان پارٹی نےتعلیم ونوجوانوں سےمتعلق منشورکےنکات کااعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)استحکام پاکستان پارٹی نےتعلیم ونوجوانوں سےمتعلق منشورکےنکات کااعلان کردیا۔

صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا کہ پارٹی منشور میں صحت مند نوجوان،صحت مند قوم کے نکات سامنےلےآئی ہے،تعلیمی اداروں میں پینےکاصاف پانی اورصحت مندماحول فراہم کیاجائےگا،ہر سکول میں واٹر فلٹریشن پلانٹ، بچوں کا ماہانہ میڈیکل چیک اپ ہو گا،یوتھ انوسٹمنٹ اولین ترجیح ہے،ہنرمند تعلیم کو فروغ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کا ریٹ کہاں تک جا پہنچا؟انٹربینک اور اوپن مارکیٹ سے اہم خبر آ گئی

 صدر آئی پی پی کا کہنا تھا کہ حکومت طلبا و طالبات کو ہر شعبے میں اعلیٰ تعلیم کیلئے خصوصی سکالر شپ دیگی،استحکام پاکستان پارٹی طالبات کیلئے خصوصی تعلیمی مراعات متعارف کرائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بادل پھر برسیں گے،پی ڈی ایم اے سےاہم خبر آ گئی