1۔آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کی ملاقات،باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال،علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی،دونوں جانب سے ہر شعبے میں باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق ،،، کمانڈر سینٹ کام نے دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔
2۔وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں نامزدگی کیخلاف درخواست،سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت تک چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری روک دیا،کیس کی سماعت 9 اگست تک ملتوی،آئی جی بلوچستان نے تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی،رپورٹ کے مطابق مقتول کو چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف آرٹیکل چھ کی درخواست دینے کی وجہ سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں،متعدد بار نوٹسز بھیجنے کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی اب تک شامل تفتیش نہیں ہوئے۔
3۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں غیر شرعی نکاح سے متعلق کیس،درخواستگزار کے وکیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی مسلسل عدم حاضری اور استثنی کی درخواست پر اعتراض اٹھا دیا،وکیل نے کہاہے کہ سیکشن91 کے تحت ملزم کا عدالت میں پیش ہونا لازمی ہے،حاضری کے بغیر ملزم کی کسی درخواست کو نہیں سنا جاسکتا،ابھی تک تو ملزم کی حاضری ہی ریگولرائز نہیں۔
4۔مسلم لیگ ن نے انتخابی مہم کی تیاریوں کی حکمت عملی تیار کرلی، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نےچیف آرگنائزر مریم نواز کو پارٹی اور انتخابی امور سےاہم ٹاسک سونپ دیا، نواز شریف نے عام انتخابات کیلئے منشور کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت جاری کر دیں،نواز شریف کا وطن واپسی پر پرتپاک استقبال کرنے لیے بھی حکمت عملی مرتب کرلی گئی۔
5۔خانیوال ماڈل ایگریکلچر فارم کی افتتاحی تقریب آج ہوگی،گرین پاکستان انیشی ایٹو کے فلیگ شپ پراجیکٹ "خانیوال ماڈل ایگریکلچر فارم" کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف مہمان خصوصی ہوں گے ،،چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی شرکت کریں گے، زرعی ماہرین اور لائیو سٹاک کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین بھی شرکت کرینگے۔
6۔وزیراعظم شہباز شریف نے چین اور روس میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی،منظوری وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی سفارش پر دی گئی،خلیل ہاشمی چین میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے،خلیل ہاشمی اسوقت جنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب ہیں،خالد جمالی روس میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔
7۔بھارت سے دریائے راوی میں 60ہزارکیوسک کانیاریلہ پاکستان میں داخل،نارووال میں جسڑ کے مقام پر دریائے راوی میں47 ہزار 50 کیوسک کا ریلہ،نالہ اوچ میں پانی کی سطح بلند ہوگئی،عارف والا کے مقام پر دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال مزید سنگین،سیلابی پانی متعدد دیہات میں داخل،مکانات،فصلیں اور مال مویشی پانی میں بہہ گئے ،ریسکیو کی جانب سے مکینوں کی محفوظ مقام پر منتقلی جاری۔
8۔مون سون نے سندھ میں پھررنگ جمانا شروع کر دیا،اوباڑو اور گردونواح میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش،ہالا،بھٹ شاہ ،مٹیاری سمیت سندھ کے کئی شہروں میں بادلوں کی رم جھم،کوہ سلیمان میں بھی کئی گھنٹوں سے بارش جاری،برساتی ندی نالوں میں طغیانی،دادو میں کیر تھر پہاڑی سلسلے میں موسلادھار بارشیں ،کاچھو میں ایک بار پھر سیلابی صورتحال،واہی پاندھی میں نئی نلی میں طغیانی،تین افراد کوتیز سیلابی پانی بہا لے گیا،،2لاشیں نکال لی گئیں۔
9۔چترال اور مالاکنڈ میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال،سکیورٹی فورسز کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں،شدید بارشوں کے بعد رابطہ سڑکیں متاثر،اپر چترال کی جانب آمدورفت بند،امدادی ٹیموں کی سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر آمدورفت کی بحالی کیلئے کوششیں جاری،سیکیورٹی فورسز نے متبادل راستہ بنا کر شمسی روڈ کو ہلکی ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا۔
10۔کئی روز سے جاری طوفانی بارشوں سے بھارت میں شدید تباہی۔درجنوں مویشی سیلابی پانی میں بہہ گئے،کئی علاقوں میں فصلیں تباہ،ہماچل پردیش، گجرات، اترآکھنڈ اور مہاراشٹر سمیت کئی ریاستوں میں شدید بارشوں نے نظام زندگی مفلوج،دریائے جمنا میں پانی کی سطح پھر خطرناک حد سے تجاوز کر گئی۔ہریانا کی جانب سے دریا میں 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑنے پر نئی دہلی میں ہائی الرٹ جاری۔
11۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی لاہور میں سول سیکرٹریٹ آمد،محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے قائم محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ،محسن نقوی نے مرکزی کنٹرول روم سے صوبہ بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کےلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،صوبے میں منعقد ہونے والی مجالس اورجلوسوں کی جیوٹیگنگ کی گئی ہے۔
12۔میکسیکو میں بار سے باہر نکالے جانے پر مشتعل نوجوان نے بار کو ہی آگ لگادی۔آتشزدگی سے چار خواتین سمیت 11 افراد جھلس کر ہلاک،ملزم کو بار میں موجود خواتین سے بدتمیزی کرنے پر باہر نکالا گیا تھا،ملزم نے شدید غصے میں آتش گیر مادہ بار کے باہر پھینک دیا،،پولیس نے حملہ آور نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
13۔پاکستان اورسری لنکا کے دومیان دوسرا ٹیسٹ میچ،شاہینوں کی شاندار باؤلنگ،،میزبان ٹیم کومشکلات سامنا،سری لنکا کی 4وکٹوں کے نقصان پر پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری،سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ۔
14۔ٹوئنٹی فور نیوز کا پروگرام کیا ڈرامہ ہے ود مکرم کلیم لوگوں کا پسندیدہ پروگرام بن گیا،گزشتہ نئے ڈراموں جھوم،نوروز،جھوک سرکار،کابلی پلاؤاور کچھ ان کہی کا ریویو ہوا،معروف اداکاراؤں زارا نور عباس ،ماورا حسین، حبا بخاری،سبینہ فاروق ، سجل علی میں سخت مقابلہ ہوا۔
12بجے کی ہیڈ لائنز
Jul 24, 2023 | 12:11:PM