(سعید احمد )چکن کے شوقین افراد کے خوشخبری،لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت14 روپے مزید سستا ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مرغی کا گوشت14 روپے سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 579 روپے کلو مقرر کی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 372 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 386 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔
فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں 2 روپے کا اضافی کیا گیا ہےجس کے بعد فارمی انڈوں کی قیمت 267 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔فارمی انڈوں کی پیٹی 7890 روپے میں فروخت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کا ریٹ کہاں تک جا پہنچا؟انٹربینک اور اوپن مارکیٹ سے اہم خبر آ گئی