پشاور میں فائرنگ، پبلک سروس کمیشن کا ڈائریکٹر قتل

Jul 24, 2023 | 12:20:PM
پشاور میں فائرنگ، پبلک سروس کمیشن کا ڈائریکٹر قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پشاور میں فائرنگ سے پبلک سروس کمیشن کا ڈائریکٹر جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پبلک سروس کمیشن کے شعبہ امتحانات کے ڈائریکٹر ارشد خان کو پشاور میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے ،  ارشد خان چارسدہ سے پشاور ڈیوٹی کیلئے آ رہے تھے، پشاور دوران پور  کے قریب ملزمان کی جانب سے نشانہ بنایاگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات سامنے نہ آ سکے ۔ 

یہ بھی پڑھیں :کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے

پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا کی آمد کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا،لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے ،جائے وقوعہ سے 30بور پسٹل کی گولیوں کے دو خول برآمد ہوئے ہیں۔