(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے چین اور روس میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق منظوری وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی سفارش پر دی گئی، خلیل ہاشمی چین میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے،خلیل ہاشمی اسوقت جنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب ہیں،خالد جمالی روس میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے،خالد جمالی اس وقت پولینڈ میں پاکستان کے سفیر کے طور پر فرائض انجام سے رہے ہیں۔
اس سے قبل اسلام آباد میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان پیٹرولیم کی صنعت میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاہدے کی مدت ایک سال ہے جوکہ مزید ایک سال بڑھایا جاسکتا ہے، معاہدے کے دوران ہر ماہ ایل این جی کا ایک جہاز خریدا جائےگا۔