مون سون بارشیں، مختلف حادثات میں 133 افراد جاں بحق

Jul 24, 2023 | 14:52:PM

(24نیوز)ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 133 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے متعلق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے رپورٹ جاری کر دی،رپورٹ کے مطابق  25 جون سے اب تک ملک بھر میں 133 افراد جان کی بازی ہار گئے،جاں بحق ہونے والوں میں 57 مرد 21 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں۔

سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 65 رپورٹ ہوئی،خیبرپختونخوا سے 35، بلوچستان سے 6 اموات رپورٹ ہوئی،سندھ سے 10 اور آزاد کشمیر سے 5 افردا زندگی کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بادل پھر برسیں گے،پی ڈی ایم اے سےاہم خبر آ گئی

رپورٹ  کے مطابق مون سون سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 11 افراد  ہلاک ہوئے، حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں کل 215 افراد زخمی ہوئے،زخمیوں میں 87 مرد 56 خواتین اور 72 بچے شامل ہیں۔

ملک بھر میں کل 368 گھروں کو نقصان پہنچا،حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 245 مویشیوں کو نقصان پہنچا۔

بلوچستان میں  8 مکانات، فصلوں اور رابطہ سڑکوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل پانیزئی کے مطابق حالیہ بارشوں سے اموات آواران، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور نصیر آباد کے علاقوں میں ہوئیں، 8 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا، کھڑی فصلیں، رابطہ سڑکیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے تمام متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے مکمل رابطے میں ہے، امدادی سرگرمیوں میں پاک فوج، ایف سی، ضلعی انتظامیہ کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔

مزیدخبریں