(علی ساہی)ایکسائزڈیوٹی میں اضافہ،شراب اوربیئرکی قیمتیں ایک بارپھربڑھ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کے بعد شراب اور بیئر کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، گزشتہ 2ماہ میں شراب اور بیئرکی دوسری دفعہ قیمتیں بڑھائی گئی ہیں،بیئرکےفی کین کی قیمت میں140روپےتک کااضافہ سامنے آیا ہے، شراب کی فی بوتل150سےلیکر400روپےتک مہنگی ہو گئی ۔
واضح رہے کہ ماہ جون میں بھی شراب اوربیئرکی قیمتوں میں اضافہ کیاگیاتھا، ڈپٹی ڈائریکٹرای اینڈٹی نےقیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،جس میں کہا گیا ہے کہ ہرسال موجودہ قیمتوں پر15فیصداضافہ کیا جائیگا، بارزپرمٹ ہولڈرزکونئےریٹس پربیئراورشراب فروخت کریں۔