سینئر پولیس آفیسر نے بیوی اور بھتیجے کو قتل کر کے خودکشی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بھارت میں سینئر پولیس آفیسر نے بیوی اور بھتیجے کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کےمطابق ریاست مہاراشٹرا میں 57 سالہ اسسٹنٹ پولیس کمشنر نے پہلے اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور پھر خود اپنی جان لے لی،پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ تقریباً رات ساڑھے تین بجے پیش آیا، اسسٹنٹ پولیس کمشنر بینر ایریا میں واقع بنگلے میں رہائش پذیر تھے اور انہیں حال ہی میں امرواتی میں اے سی پی تعینات کیا گیا تھا۔