ایسے جنریٹر جو اب بارش کے پانی سے بھی بجلی پیدا کریں گے

Jul 24, 2023 | 16:17:PM

(24 نیوز) سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کرنے کے عمل کو سولر ٹیکنالوجی کہا جاتا ہے مگر اب محققین اور سائنسدانوں نے ایسے پینلز بنائے ہیں جو بارش کے پانی سے بھی بجلی کو اکٹھا کرسکیں گے۔

چین کی سنگھوا یونیورسٹی کی ٹیم نے ٹرائیبو الیکٹرک نینو جنریٹر نامی آلے کو استعمال کرتے ہوئے بارش کے پانی سے بجلی بنانے کا تجربہ کیا ہے جو کامیاب رہا ہے۔

اس عمل میں مائع اور ٹھوس مادے کے درمیان اتصال سے بجلی پیداکی جا سکتی ہے، یہ جنریٹر عام طور پر لہروں سے بجلی پیدا کرنے میں استعمال ہوتا ہے کیونکہ برساتی پانی کی مدد سے بجلی بنانے والے ٹی ای این جیز تکنیکی خامیوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر استعمال نہیں کیے جاسکتے تھے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ شمسی پینلز کو استعمال میں لا کر اسطرح کی رکاوٹوں کو دور کیا جاسکتا ہے، یونیورسٹی کے پروفیسر زونگ لی نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی میں سولر پینل کے ڈیزائن کو اسطرح سے بنایا جاتا ہے کہ وہ پانی سے بھی بجلی بنا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹوئٹر نے اپنا لوگو تبدیل کردیا، ایلون مسک کا اعلان

بارش کے قطروں سے توانائی حاصل کرنے والا سولر پینل ایک دوسرے سے جڑے ہونے کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، وہ تحقیق جس میں بجلی بنانے کے حوالے سے پیشرفت کی تفصیل دی گئی ہے اسے بارش کے قطروں کی مدد سے بڑے پیمانے پر بجلی کی تیاری کا عنوان دیا گیا، آئی انرجی نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔

اس تحقیق کے مطابق قدرتی توانائی اور آبی گردش کے اہم حصے کے طور پر بارش کے قطروں میں بڑے پیمانے پر قابل تجدید توانائی پائی جاتی ہے۔

اس بجلی پیدا کرنے کی تحقیق میں پیشرفت نے حالیہ مہینوں میں سولر پینل ٹیکنالوجی کے استعمال میں کئی امید افزاء پیشرفتوں میں جدت ڈالی ہے۔

مزیدخبریں