آئندہ چار ماہ میں زراعت پر 1 سو ارب روپے خرچ کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ زرعی ترقی کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں۔
خانیوال میں ماڈل ایگری کلچر فارم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم نے زراعت کا شعبہ ٹھیک کرلیا تو سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: کپاس کی کاشت میں ریکارڈ اضافہ،کاشتکاروں کومحنت کا پورا معاوضہ دلایا جائے گا، محسن نقوی
محسن نقوی نے اس موقع پر مزید کہا کہ پاک فوج کے ساتھ مل کر لاکھوں ایکڑ پر کاشت کاری کریں گے اور آئندہ چار ماہ میں زراعت پر 1 سو ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیواسٹاک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لائیوسٹاک فری زون کی ورکنگ مکمل کرلی گئی جس پر پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا، کسانوں کیلئے جدید سہولتوں سے آراستہ مارکیٹ بنائی جائے گی۔