اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں غیر اخلاقی سرگرمیوں پر غمزدہ ہوں: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں منشیات کے استعمال اور غیر اخلاقی سرگرمیوں پر غمزدہ ہوں۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں منشیات کے استعمال اور طالبات کے جنسی استحصال کے حوالے سے زیر گردش خبروں پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے ٹوئٹ کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں منشیات کے استعمال اور غیر اخلاقی سرگرمیوں پر غمزدہ ہوں، یونیورسٹی کے حوالے سے معاملات کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی اعلی سطح کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی میں صوبائی سطح کے سیکرٹری اور 2 ڈی آئی جی شامل ہیں، کمیٹی 72 گھنٹوں میں اپنی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیوں آئی؟ بھارتی لڑکی نے خود ہی راز فاش کر دیا
Deeply saddened by the tragic news of drug peddling and immoral activities at Islamia University Bahwalpur. A high level 3-member team, including a provincial Secretary and two DIGs, will submit an inquiry report within 72 hours. The law will take its course, and all involved in…
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 24, 2023
اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے مزید لکھا کہ قانون کی عملداری کو قائم رکھا جائے گا، تمام ملوث کرداروں کے ساتھ قانون کے مطابق کاروائی ہو گی، سماجی اور اخلاقی روایات پر مشتمل انصاف پسند معاشرہ قائم کرنا ہے۔