(24 نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کے سابق ایم پی ایز ارباب وسیم اور ملک واجد کی ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق دونوں سابق ارکان اسمبلی پر 9 مئی کے واقعات کے تحت جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج تھا ،مقدمہ تھانہ خان رازق شہید پولیس سٹیشن میں درج کیا گیا تھا، اے ٹی سی نے دونوں سابق ارکان کی ضمانت منظور کرلی۔
یاد رہے کہ پشاور سے ارباب وسیم اور ملک واجد نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ کر پرویز خٹک کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے، 2018 کے انتخابات میں ارباب وسیم اور ملک واجد تحریک انصاف کے ٹکٹ پرکامیاب ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز خٹک کا کپتان کو بڑا جھٹکا، مزید 2 اہم وکٹیں گرادیں