فیروزخان کا شرمین عبید چنائے کیخلاف مقدمہ ختم کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز کے مشہوراداکارفیروزخان نے ہدایتکار شرمین عبید چنائے کے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے کو ختم کرنے کا ارادہ کر لیا ۔
حال ہی میں فیروز خان نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ شرمین عبید کے خلاف کئے گئے ہتکِ عزت کے مقدے کو چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ"شرمین عبید کے معاملے کو بھی ختم کرنا چاہتا ہوں، میں نے سیکھا ہے آزادی ایک نعمت ہے، یا اللہ آپ مہربان ہیں کسی کو محسوس بھی نہیں ہوگا۔"
- would like to let go of sharmeen obaid’s case also; I have learnt freedom is a bliss. Ya Allah merciful you are no one would even feel it.
— Feroze Khan (@ferozekhaan) July 22, 2023
واضح رہے کہ علیزہ سلطان اوراداکارہ فیروز خان کے درمیان ستمبر 2022 میں طلاق ہوئی تھی،دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی، 2019 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے (سلطان) جبکہ فروری 2022 میں بیٹی (فاطمہ) کی پیدائش ہوئی تھی۔
علیزہ سلطان نے فیروز خان پر تشدد کے الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف عدالتوں میں کیسز بھی دائر کر رکھے ہیں، جن کی سماعتیں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سول جج کی اہلیہ کے مبینہ تشدد سے زخمی بچی کی حالت تشویشناک
یاد رہے کہ اس سے قبل فیروز خان نے اپنی سابقہ اہلیہ سے متعلق بھی ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں کہا تھا کہ علیزہ نے ان کا دل جیت لیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ علیزہ اور ان کے معاملے پر لوگ انہیں اکیلا چھوڑ دیں کیونکہ اب ان دونوں کے درمیان کچھ نہیں رہا اس لئے مداح علیزہ کو سپورٹ کریں اور ان کیلئے آسانی پیدا کریں۔