ورلڈ کپ میں پاکستان فیورٹ ٹیموں کی فہرست میں ہے: ہرشل گبز

Jul 24, 2023 | 20:01:PM

(ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کے سابق لیجنڈری بلے باز ہرشل گبز نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے، پلیئنگ کنڈیشنز بھی پاکستان کیلئے سازگار ہیں اس لئے سیمی فائنل تک لازمی جائے گی۔

ایک انٹرویو کے دوران جنوبی افریقہ کے جارحانہ مزاج سابق بلے باز ہرشل گبز کا کہنا ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں فیورٹ ٹیموں کی فہرست میں شامل ہے، ٹیم میں عدم تسلسل ضرور ہے پر سب اس بات سے باخوبی علم رکھتے ہیں کہ پاکستان ٹیم کسی بھی وقت کلک کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ، پاکستانی بولرز نے لنکن بلے بازوں کے پرخچے اُڑا دیئے

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم میں ہمیشہ سے ایکس فیکٹر رہا ہے جس کے باعث یہ ایک خطرناک ٹیم ہے، ورلڈ کپ میں پلیئنگ کنڈیشنز پاکستان کیلئے سازگار ہیں اس لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹاپ فور میں ضرور جگہ بنا لے گی۔

بابراعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانی کپتان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ تسلسل کے ساتھ رنز بنانا جانتے ہیں جو کہ ناقابلِ یقین ہے، وہ شاندار ٹیمپرامنٹ کے مالک ہیں، وہ جتنے بھی رنز سکور کر لیں مطمئن نہیں ہوتے، وہ اپنا سٹرائیک ریٹ بہتر کرنا بھی جانتے ہیں،  کچھ بھی کہا جائے لیکن بابر بہترین بلے باز ہیں۔ 

جنوبی افریکن بلے باز نے پاکستان آنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر ایسا لگ لگ رہا ہے کہ میں کبھی لاہور سے باہر گیا ہی نہیں۔

مزیدخبریں