(24 نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران آذربائیجان جانے والے 6مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مسافر وزٹ ویزے پرآذربائیجان جا رہے تھے،مسافروں کے سامان سے شینگن کے ویزے کی فوٹوکاپیاں برآمد کر لئی گئی۔
آف لوڈ کئے گئے مسافروں میں بادشاہ نزیر، محمد عبداللہ، عبدالظہیر، محمد کبیریا، کلیم اللہ اور عبدالرب خان شامل تھے ،دوران تلاشی ملزمان کے موبائل فونز سے یورپ کی ٹکٹیں بھی برآمد کر لی گئی۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے آذربائیجان پہنچ کر ایجنٹ سے ویزے حاصل کرنے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے بڑے شہر میں دھماکا
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان نے آذربائیجان سے یورپ جانے کی کوشش کرنی تھی،ویزوں کی مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لئے ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔