موسلادھار بارش اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ، محمکہ موسمیات نے انتباہ جاری کردیا

Jul 24, 2023 | 20:56:PM

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کر دیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

محمکہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق آج رات بلوچستان ، سندھ، جنوبی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان،   اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا،  میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب، شمال مشرقی، جنوبی بلو چستان اور سندھ میں   موسلادھار  بارش کی بھی  توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں زور دار دھماکا، پولیس اہلکار زخمی 

محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے،  تیز ہواؤں اور    گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں دیر،سوات، شانگلہ، بونیر،  ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان،مالاکنڈ، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ،  چترال، کرم، لکی مروت،  کرک، ڈی آئی خان،  کوہاٹ، بنوں، کوہستان، مانسہرہ اور وزیرستان میں مو سلا دھار بارش کا بھی امکان ہے، موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ بھی ہے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

پنجاب میں مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ،  گوجرانوالہ، گجرات، قصور ، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال، اوکاڑہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، وہاڑی،بھکر، لیہ، کوٹ ادو، مظفر گڑھ،بہاولپور ، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں  مو سلا دھار بارش کا امکان ہے، جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے اور ڈیرہ غازی خان کے مقامی  برساتی ندی نالوں میں طغیانی  کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توہین الیکشن کمیشن کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

بلوچستان میں کوئٹہ ،مستونگ ، پشین ،زیارت،کوہلو،ژوب،شیرانی مو سی خیل، قلعہ سیف اللہ، قلات،خضدار،سبی،ہرنائی ، بولان،  با رکھان، لورا لائی ،نصیر آباد،ڈیرہ بگٹی ،لسبیلہ، آواران ، اوماڑہ، گودار ، پسنی  ، تربت، پنجگور اور کیچ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر  موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے، موسلادھار  بارش کے باعث  مقامی اور  برساتی ندی نالوں میں  طغیانی کا قوی خطرہ ہے۔

سندھ میں دادو، شہید بینظیر آباد ،  حیدر آباد ، کراچی ،  نوشہرو فیروز، قمبر ،شہداد کوٹ، سکھر، جیکب آباد ، لاڑکانہ، تھر پارکر،  عمر کوٹ،  میر پور خاص، مٹھی ، پڈعیدن، جامشورو، خیر پور ، ٹھٹھہ اور بدین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ دادو، شہیدبینظیر آباد ،  حیدر آباد ، کراچی ،  نوشہرو فیروز، قمبر شہداد کوٹ، سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں موسلا دھار بارش  کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا  امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع  جزوی طور پر ابرآلود رہنے  تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش  کے علاوہ چند مقامات پر  موسلادھار  بارش  کا بھی امکان ہے جس کے باعث مقامی اور  برساتی ندی نالوں میں  طغیانی کا خطرہ جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ  کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بہاولنگر: ریسکیو 1122 کی اہلکار ماریہ ریاض بہادری کی مثال بن گئیں

محکمہ موسمیات کی جانب سے انتباہ بھی جاری کر دیا گیا ہے کہ 24 سے 26 جولائی کے دوران  ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان کے علاقوں اور گرد و نواح، کوئٹہ ، ژوب ، قلعہ سیف اللہ ،زیارت،بارکھان ،کوہلو، شیرانی، ہرنائی،بولان،لورالائی، خضدار، لسبیلہ،کیچ،تربت، پنجگور، آواران، پسنی، اوماڑہ، گوادار،  نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان،  بدین، ٹھٹھہ، سجاول، کراچی، حیدرآباد، تھرپارکر ، عمرکوٹ ، میرپور خاص، سانگھڑ  ، خیرپور،  کشمور، گھوٹکی اور گرد و نواح کے ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ کشمیر، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مری اور گلیات میں  لینڈ سلائیڈنگ کا خطرات بھی منڈلاتے رہیں گے۔

مزیدخبریں