جہلم: سابق ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال کو حراست میں لے لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر کیانی) جہلم سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سابق ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال کو تھانہ کالا گجراں کے علاقےسے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ چوہدری ظفر اقبال کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس ترجمان نے بتایا کہ ابھی تک کسی قسم کی باقاعدہ گرفتاری نہیں ڈالی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: کوہاٹ سے سابق ممبر اسمبلی ضیااللہ بنگش نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا