(ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک، 6 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ 19 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں کشتی حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں 15 افراد جان کی بازی ہار گئے، انڈونیشین سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے جاری کردہ بیان میں بھی کشتی کے ڈوبنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ اتوار کے روز ڈوبنے والی کشتی میں کل 40 افراد سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سوتیلی ماں کا 7 سالہ بچے پر وحشیانہ تشدد، بجلی کے جھٹکے، تصاویر نے ہل کر رکھ دیا
حکام کا مزید کہنا ہے کہ کشتی سواروں میں سے 6 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ 19 لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش جاری ہے، افسوناک حادثے میں اموات بڑھنے کا بھی خدشہ ہے جبکہ کشتی ڈوبنے کی وجوہات سے متعلق تحقیق جاری ہے۔
واضح رہے کہ سال 2018 میں انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں جھیل میں کشتی ڈوبنے سے 150 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔