12 سال بعد پاکستان کو چین میں چیری برآمد کرنے کی اجازت مل گئی

Jul 24, 2023 | 22:24:PM

(ویب ڈیسک)وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے اعلامیے کے مطابق وزارت نے 12 سال سے زیرالتوا معاملہ حل کردیا اور اب پاکستانی برآمدکنندگان پاکستان سےچین کو چیری برآمد کرسکیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چینی محکمہ کسٹم نے چیری کی کاشت اور سٹاک کی سہولیات دیکھ کر فیصلہ کیا، اعلامیے کے مطابق پاکستان کے 90 چیری باغات اور 15 پیک ہاؤسز چیری برآمد کرسکیں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ طے شدہ پروٹوکول کے مطابق پاکستان سےچین کو چیری کی برآمدکی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:ملتان سے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گر گئی

 پاکستان کے 90 چیری باغات اور 15 پیک ہاؤسز چیری برآمد کرسکیں گے۔

مزیدخبریں