بھارت: 40 فٹ گہرےکنویں میں گرنے والے 3 سالہ بچے کو زندہ نکال لیا گیا

Jul 24, 2023 | 22:46:PM

(ویب ڈیسک) بھارت میں 3 سالہ بچے کو 40 فٹ گہرے کنوٰیں میں سے بحفاظت نکال لیا گیا، طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بِہار کے علاقے نلدار میں کھیتوں میں کام کرتی عورت کا 3 سالہ بچہ کنوٰیں میں گر گیا، بچہ کھیلتے ہوئے پاؤں پھسلنے کے باعث کنویں میں گرا، بچے کے گرتے ہی ماں کی جانب سے پولیس کو فوری اطلاع کر دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر؛ایک اور کشتی حادثے کا شکار، ہلاکتیں

امدادی ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے بچے کو زندہ نکالنے کی کوششیں جاری کر دی تھیں، 6 گھنٹے کے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد بچے کو کنویں سے زندہ سلامت نکال کر فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کسانوں نے زیر زمین پانی کو کاشتکاری کیلئے استعمال کرنے کیلئے کنواں کی کھودائی کی تھی اور پانی نہ نکلنے پر کنویں کو بند کرنے کی بجائے کھلا ہی چھوڑ دیا تھا جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

مزیدخبریں