کھانے میں زیادہ ٹماٹر استعمال کرنے پر بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی

Jul 24, 2023 | 23:19:PM
کھانے میں زیادہ ٹماٹر استعمال کرنے پر بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )پڑوسی ملک بھارت میں ٹماٹر کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی جبکہ کئی  گھروں میں لڑائی جھگڑوں کی وجہ  بھی ٹماٹر بن گئے،ایسی ہی ایک خبر بھارتی ریاست ضلع شہڈول سے  سامنے آئی ہے کہ شوہر کی جانب سے کھانے میں زیادہ  ٹماٹر استعمال کرنے پر بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے ضلع شہدول میں  کھانے میں زیادہ ٹماٹر استعمال کرنے پر بیوی ناراض ہوکر شوہر کا گھر چھوڑ کر چلی گئی۔

متاثرہ شخص سنجیو برمن نامی شخص نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ ٹفن سروس کا کام کرتے ہیں انہوں نے ٹفن تیار کرنے کے لیے اپنی بیوی سے پوچھے بغیر  سالن کو ذائقہ دار بنانے کیلئے دو ٹماٹراستعمال کرلیے۔

برمن کے مطابق جب اس بات کا علم اس کی بیوی کو ہوا تو وہ پہلے وہ پریشان ہوئی اس دوران ان میں لڑائی ہوگئی۔ برمن کا کہنا تھا کہ لڑائی کے باعث میری بیوی ہماری بیٹی کے ساتھ گھر سے نکلی اور بس میں سوار ہوئی، میں تین دن سے اُس کی تلاش میں ہوں۔

پورے بھار ت میں ان دنوں ٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمت سے نہ صرف گھریلو صارفین بلکہ ریسٹورنٹ، فوڈ مینوفیچررز اور دیگر کاروباریوں کیلئے بھی چیلنجز کھڑے کردیئے ہیں جو اس پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:12 سال بعد پاکستان کو چین میں چیری برآمد کرنے کی اجازت مل گئی