آوٹ ہونے پر شوخی بکھیرنا اور غصہ دکھانا بھارتی کپتان خاتون کو مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد رضا) آؤٹ ہونے پر ایٹیٹیوڈ دکھانا بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان کو مہنگا پڑ گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ہرمن پریت نے بنگلادیش کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں آؤٹ ہو جانے پر سخت ردعمل دیا تھاجو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا۔ آئی سی سی نے ہرمن پریت کو ضابطے کی خلاف ورزی پر نہ صرف میچ فیس کا 75 جرمانہ کر دیا اور ساتھ ہی تین ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیئے۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقا کے سابق بلے باز ہرشل گبز کی پاکستانی ٹیم سے متعلق اہم پیش گوئی ، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
@ICC Should Ban Indian Captain #HarmanpreetKaur For Lifetime. pic.twitter.com/WsujVI88hV
— Bulbul Zilani (@BulbulZilani) July 23, 2023
خیال رہے کہ بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نے اس افسوسناک واقع پر بھارتی ٹیم کو نصیحت کرتے ہوئے بس اتنا ہی کہا کہ ان کو آداب سیکھنے کی ضرورت ہے۔