آوٹ ہونے پر شوخی بکھیرنا اور غصہ دکھانا بھارتی کپتان خاتون کو مہنگا پڑ گیا

Jul 24, 2023 | 23:39:PM

(احمد رضا)  آؤٹ ہونے پر ایٹیٹیوڈ دکھانا بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان کو مہنگا پڑ گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  ہرمن پریت نے بنگلادیش کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں آؤٹ ہو جانے پر سخت ردعمل دیا  تھاجو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا۔ آئی سی سی  نے ہرمن پریت کو ضابطے کی خلاف ورزی پر نہ صرف میچ فیس کا 75 جرمانہ کر دیا اور ساتھ ہی  تین ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیئے۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقا کے سابق بلے باز ہرشل گبز کی پاکستانی ٹیم سے متعلق اہم پیش گوئی ، مداحوں کو خوشخبری سنا دی

خیال رہے کہ بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نے اس افسوسناک واقع پر بھارتی ٹیم کو نصیحت کرتے ہوئے بس اتنا ہی کہا کہ ان کو آداب سیکھنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں