پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کے مارجن پر مذاکرات کامیاب ہو گئے،دونوں فریقین کی منظوری کے بعد معاہدے کو تحریر کردیا گیا ،معاہدے پر وزارت پیٹرولیم ،اوگرا اور ڈیلرز دستخط کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سات گھنٹے جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد بالآخر معاملات طے پا گئے،وزارت پیٹرولیم نے مارجن میں 1.64 روپے اضافے کی تجویز دی ،ڈیلرز کی جانب سے کئی گھنٹے انکار کے بعد بالآخر اقرارکرلیاگیا، مارجن میں اضافہ ایک ہی دفعہ کی بجائے ہر پندرہ دن بعد چار مراحل میں ملے گا۔
مارجن میں اضافے کی ہر 15 دن میں پر 41 پیسے کی جائے گی، چار مرتبہ اضافہ ڈیلرز کے مارجن کیلئے کیا جائیگا،مکمل تجویز شدہ دو ماہ میں ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے بڑے شہر میں دھماکا