لوگ مجھے چڑیل سمجھتے ہیں، بھارتی اداکارہ ریا چکرابورتی کا نیا انکشاف

Jul 24, 2024 | 00:08:AM
لوگ مجھے چڑیل سمجھتے ہیں، بھارتی اداکارہ ریا چکرابورتی کا نیا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) معروف بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرابورتی اور خودکشی کرنے والے سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ نے انکشاف کیا ہے کہ لوگ انہیں کالا جادو کرنے والی چڑیل سمجھتے ہیں۔ 

  بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ سشانت سنگھ کی موت کے بعد ان کی زندگی مکمل طور پر بدل چکی ہے،ریا چکرابورتی کا کہنا تھا اگر وہ مذاق میں بھی کہہ دیں کہ ان کے پاس سپر پاورز ہیں تو لوگ سمجھتے ہیں وہ کالا جادو کرتی ہیں یا کوئی چڑیل ہیں،اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی بدنامی کی وجہ سے اب انہیں فلموں میں کام نہیں ملتا ہے اور لوگ ان سے ڈرتے ہیں۔

 یاد رہے کہ سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد ریا چکرابورتی کو اداکار کیلئے منشیات منگوانے کے الزام میں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: انتشاری ٹولے کیخلاف سخت کارروائی ملکی سلامتی اور مفادات کا تقاضا ہے: عطاءتارڑ