سمندر کی تہہ میں آکسیجن پیدا کرنے والی معدنیات دریافت

Jul 24, 2024 | 09:00:AM

یب ڈیسک)سمندر کی تاریک تہہ میں موجود دھاتوں سے بننے والی آکسیجن کی کھوج نے سائنسدانوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

دنیا کی تقریباً آدھی آکسیجن سمندر سے آتی ہے،حالیہ نئی تحقیق ممکنہ طور پر ماضی کے ان مفروضوں کو ختم کردیتی ہے جس میں سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ ہمارے سیارے کی آکسیجن صرف فوٹوسنتھیٹک جانداروں سے پیدا ہوتی ہے۔
 سائنسدانوں نے سمندر کی تہہ پر دھاتی معدنیات دریافت کی ہیں جو "ڈارک آکسیجن" پیدا کرتی ہیں۔

سمندر کی سطح سے 13,000 فٹ کی گہرائی میں ہونے والی اس دریافت سے پتہ چلتا ہے کہ زمین کی سمندری تہوں کی مکمل تاریکی میں بھی آکسیجن پیدا کی جا سکتی ہے، نئے نتائج ممکنہ طور پر زمین پر ایروبک زندگی کی ابتدا کے بارے میں ہماری موجودہ نظریات کو چیلنج کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر نے پاکستان کیلئے101 ملین ڈالر امداد کی درخواست کی، ڈونلڈ لو

اسکاٹش ایسوسی ایشن فار میرین سائنس کے اینڈریو سویٹ مین نے کہا کہ کرہ ارض پر زندگی کے آغاز کے لیے آکسیجن ہونا ضروری ہے اور ہماری سمجھ یہ رہی ہے کہ زمین کی آکسیجن کی سپلائی فوٹو سنتھیٹک جانداروں سے شروع ہوئی۔ تاہم اب مذکورہ بالا تحقیق اس مفروضے کو ختم کرنے کے برابر ہے۔

مزیدخبریں