سچ چھپتا نہیں ،کیونکہ اِس سے پیچھا چھڑانا ممکن نہیں ہے ۔کیونکہ سچ انسان کا پیچھا کرتا رہتا ہے۔بانی پی ٹی آئی کے لبوں پر بھی ایک سچ سامنے آگیا ہے ۔اور وہ سچ بنیادی طور پر نو مئی کے تاریک دن سے متعلق ہے۔جب اداروں کیخلاف ایک مخصوص جماعت باقائدہ طور پر حملہ آور ہوئی ۔اور اپنے ہی اداروں کی املاک کو نقصان پہنچانے نکل پڑی ۔کیونکہ اِس مخصوص جماعت کو غصہ اِس بات کا تھا کہ اُس کے بانی کو قانون کے تحت کیوں گرفتار کیا گیا؟بانی پی ٹی آئی تو پہلے یہ بھی ماننے کو تیار نہیں تھے کہ نو مئی کی منصوبہ بندی میں اِن کا کوئی ہاتھ ہے ۔وہ تو یہ بہانہ تراشتے رہے کہ جب سانحہ نو مئی ہوا تو وہ اُس وقت جیل میں تھے اور واقعے سے لاعلم تھے ۔میٹنگ میں کیا باتیں ہوئیں؟پر تشدد حملوں کا فیصلہ کس کا تھا؟پروگرام’10تک‘میں سابق پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے اندر کی کہانی بتادی ۔مزید دیکھئے اس ویڈیو میں
9مئی واقعات،پر تشدد حملوں کا فیصلہ کس کا تھا؟فواد چوہدری نے اندر کی کہانی بتادی
Jul 24, 2024 | 09:41:AM
Read more!