رشی سونک نے کنزرویٹو پارٹی کی قیادت سے استعفیٰ دیدیا

Jul 24, 2024 | 10:16:AM
رشی سونک نے کنزرویٹو پارٹی کی قیادت سے استعفیٰ دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)برطانیہ کے سابق وزیراعظم رشی سونک نے کنزرویٹو پارٹی کی قیادت سے استعفیٰ دیدیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کے نئے لیڈر کے انتخاب کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے اور آج سے 29 جولائی تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں،امیدواروں کو ووٹنگ کے پہلے دور کیلئے 10 ایم پیز کی حمایت درکار ہوگی جبکہ حتمی 2 امیدواروں میں کسی ایک کا انتخاب ووٹ سے مشروط ہوگا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نئے لیڈر کے انتخاب تک رشی سونک قائم مقام کے طور پر قیادت کریں گے۔

 کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ کا انتخاب آن لائن ووٹنگ سے کرایا جائے گا اور پارٹی کے نئے سربراہ کا اعلان 2 نومبر کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اہم سیاسی شخصیت نے استعفیٰ دیدیا