(ویب ڈیسک) محکمہ تعلیم سندھ نے موسم کے پیش نظر سکولوں کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے 14 اگست تک سکولوں میں تعطیلات بڑھانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ گرمی اور برسات کے امکان پر تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسکولوں میں 14 اگست سے ہم نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا، تمام نجی و سرکاری اسکولز جشن آزادی سے متعلق پروگرامز منعقد کریں گے،تعطیلات کے بعد سندھ میں نیا تعلیمی سال 15 اگست سے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ سندھ میں جون جولائی کی چھٹیوں کے بعد سکول یکم اگست سے کھولے جانے تھے تاہم موسم کی صورتحال کے پیش نظر اب سکول 15 اگست سے کھلیں گے۔