برطانوی کمپنی کا خلاء میں ادویات بنانے کا تجربہ

Jul 24, 2024 | 10:20:AM

(ویب ڈیسک)کیمبرج شائر کی ایک کمپنی خلا میں ادویات بنانے کے لیے ایک نئے طریقے پر کام کر رہی ہے۔

 برطانوی خلائی ایجنسی (یو کے ایس اے) نے  اعلان کیا ہے کہBiologIC نئی ٹیکنالوجیز تیار کرنے کے لیے£65 ملین پاؤنڈز کے  فنڈ کا اشتراک کرے گی،جن کا تجربہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے اندر کیا جائے گا۔

 BiologIC کے مطابق خلاء کے سخت ماحول میں مضبوط، پھیلے ہوئے اور جزوی طور پر خودکار بائیو پروسیسنگ انفرا اسٹرکچر کی ضرورت ہے،کمپنی کا کہنا تھا کہ اس نے مائیکرو گریویٹی میں کام کرنے والا ایک درست بائیوپروسیسنگ پلیٹ فارم بنایا ہے۔

 یو کے ایس اے اور BiologICایک ایسی ترتیب کے ساتھ بائیو پروسیسنگ پلیٹ فارم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جو زمین کے نچلے مدار اور خلائی ماحول کی مائیکرو گریویٹی میں کام کر سکے۔

خلائی بائیو مینوفیچرنگ دنیا بھر کے ممالک کے لیے ایک ضروری لائحہ عمل بن چکا ہے تاکہ خلاء میں انسانی سرگرمیوں کو برقرار رکھا جا سکے اور اس کے لیے بائیو فارماسوٹیکل کمپنیاں مائیکرو گریویٹی ماحول کے تحت نئی تھراپیوٹک اقدار وضع کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کا اب تک کا گرم ترین دن 21 جولائی کو ریکارڈ کیا گیا، رپورٹ

BiologIC خلاء میں اپنی بائیو کمپیوٹر ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے تجربہ کرنے کا ارادہ رکتی ہے۔ بائیو کمپیوٹر مشینوں کی ایک نئی کیٹگری ہے جو کمپیوٹر چپس جیسے مائع بائیو پروسیسنگ چپس سے بنائی گئی ہیں۔

جدید بائیو ٹیکنالوجی انٹرپرائزز فوری طور پر اس ٹیکنالوجی کو اپنانے رہے ہیں تاکہ خلیاتی، جینیاتی، اینٹی باڈی، اے ڈی سی، آر این اے-ایل این پی اور اسٹیم سیل تھراپی پر کام کیا جا سکے۔

برطانوی خلائی ادارے کی جانب سے اس منصوبے میں 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

مزیدخبریں