مرغی کا گوشت سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( سعید احمد) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں برائلر مرغی کےگوشت کی قیمت میں 4 روپے کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مرغی کےگوشت میں 4 روپے کمی ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 595روپے مقررکر دی گئی،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 395روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 410روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 260 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ7680روپے جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اہم سیاسی شخصیت نے استعفیٰ دیدیا