مدیحہ امام کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، مداح سیخ پا ہوگئے

Jul 24, 2024 | 11:09:AM
مدیحہ امام کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، مداح سیخ پا ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ مدیحہ امام کی  نئی بولڈ تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہیں،جس پر  مداح اداکارہ پر سیخ پا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل "عشق جلیبی"، "دل مومن"، "بابا جانی" میں اپنے فن کا لوہا منوانے والی مدیحہ امام نے گزشتہ برس اچانک موجی بسر سے شادی کر کے سب کو حیران کردیا تھا۔

مدیحہ امام آج کل نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں شوہر اور دوستوں کے ہمراہ خوشگوار موسم کا لطف اٹھا رہی ہیں,انہوں نے نیپال میں کئی خوبصورت مقامات کا دورہ کیا، جس کی تصاویر و ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر شئیر کی،جس میں انہیں بولڈ سفید میکسی میں دیکھا جا سکتا ہے،جوانکے چاہنے والوں کو  زیادہ پسند نہ آیا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ۔

یہ بھی پڑھیں: موسم گرما کی تعطیلات مزید بڑھ گئیں

سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ مدیحہ امام ان اداکاراؤں کی لیگ میں شامل ہو گئی ہیں جو مغربی اور بھارتی میڈیا سے بہت متاثر ہیں۔

یہ بھی کہا گیا کہ پاکستانی اداکارائیں اپنے جسم اور فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے ایسے بولڈ لباس پہننا پسند کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ مئی 2023  میں مدیحہ امام نے اپنی شادی کی خبر انسٹاگرام کے ذریعے دی جس میں انہوں نے یکم مئی 2023 کو ہونے والی اپنی شادی کی تصدیق کی تھی۔