(ویب ڈیسک)ویمنز ایشیا کپ میں قومی ٹیم نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی، اس جیت کے بعد قومی ویمنز ٹیم نے سیمی فائنل میں بھی رسائی حاصل کرلی۔
سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ کے میچ میں متحدہ عرب امارات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 103 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ویمنز ٹیم مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے 14.1 اوور میں حاصل کرلیا۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ٹی20 ویمن ایشیا کپ کے اہم میچ میں یو اے ای کو 10 وکٹوں سے شکست دے ٹورنامنٹ میں 10 وکٹ سے میچ جیتنے والی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے صرف 3 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکیں، تیرتھا ستیش 40 رنز بنا کر نمایاں رہیں، کپتان ایشا اوز نے 16 اور خوشی شرما نے 12 رنز بنائے۔
قومی ویمنز ٹیم کی جانب سے سعدیہ اقبال، توبہ حسن اور نشرا سندھو نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: موسم گرما کی تعطیلات مزید بڑھ گئیں
ہدف کے تعاقب میں قومی ویمنز ٹیم کی جانب سے گل فیروزا نے 62 اور منیبہ علی نے 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، گل فیروزا اور منیبہ علی ٹی20 انٹرنیشنل میں دو سنچری شراکت کرنے والی پہلی پاکستانی جوڑی بن گئیں۔
واضح رہے کہ ویمنز ٹی20 ایشیا کپ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ بھارت سے ہار گئی تھی، تاہم دوسرے میچ میں نیپال کو شکست دی تھی۔