مخصوص نشستوں سے متعلق جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عمل کیا جائیگا، شرجیل میمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا۔
شرجیل میمن نے بیان میں کہا کہ عدالتوں کے کڑوے سے کڑوے فیصلے بھی مانے ہیں، ہم نے کبھی عدالتوں کی توہین نہیں کی،انہوں نے کہا کہ نیا بجٹ آنے کے بعد ہر چیز مہنگی ہوئی ہے, ہماری معیشت پر دباؤ ہوتا ہے، ہمارے یہاں ٹیکس ہر کوئی نہیں دیتا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کی تھی۔
سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کی طرف سے فاروق ایچ نائیک نے اپیل دائر کی، اس نظرثانی اپیل میں مخصوص نشستوں سے متعلق 12 جولائی کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کی گئی تھی۔
پیپلز پارٹی نے حامد رضا، الیکشن کمیشن اور سنی اتحاد کونسل سمیت 11 افراد کو اپیل میں فریق بنایا ہے۔