جلاؤ گھیراؤ کیس: عمر ایوب کی حاضری معافی کی درخواست منظور

Jul 24, 2024 | 12:35:PM
جلاؤ گھیراؤ کیس: عمر ایوب کی حاضری معافی کی درخواست منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،اے ٹی سی کے جج خالد ارشد نے درخواستوں پرسماعت کی ہے۔

دوران سماعت مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی جانب سے وکلاء سے نےحاضری معافی کی درخواست دائرکی،جس میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ عمر ایوب اسلام آبادہائیکورٹ میں مصروف ہیں،جس کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتے،عدالت عمر ایوب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

عدالت نے عمر ایوب کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔