جرمنی واقعہ افسوسناک،دفتر خارجہ نے اس کا فوری ایکشن لیا: وزیر اعظم

Jul 24, 2024 | 13:34:PM
جرمنی واقعہ افسوسناک،دفتر خارجہ نے اس کا فوری ایکشن لیا: وزیر اعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ جرمنی واقعہ افسوسناک دفتر خارجہ نے اس کا فوری ایکشن لیا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں انسانیت سوز ظلم ڈھایا جارہا ہے، 40ہزار فلسطینی بہن ،بھائی اور بچے شہید کردیئے گئے، اتنے دلخراش اور ہیبت ناک ظلم کی مثال نہیں ملتی،ان کا کہنا تھا کہ جرمنی میں سفارت خانے پر حملہ کیا کیا ، جرمنی واقعہ افسوسناک ہے، دفتر خارجہ نے اس پر فوری ایکشن لیا ، بدقسمتی سے پاکستان کے سفارتخانوں پر حملے کیے جارہے ہیں ،سفارتخانوں کی حفاطت یقینی بنانا ہمارا فرض ہے، ہمیں متعلقہ ممالک کے سفیروں کو بلا کر مذمت کرنی چاہیے۔

 شہباز شریف نے کہا کہ چند روزایک برنس میٹنگ کی ، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات دیں گے ، پاکستان کو سرمایہ کاری سے آمدن زیادہ ہو گی.

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ای گیٹس کے قیام کو عمل میں لایا جارہا ہے ، 126 ممالک کے سیاحوں اور تاجرں سے ویزہ فیس نہیں لی، اجتماعی کوششوں سے ڈالر آئیں گے تو یہ بھی پیش رفت ہو گی، اس اقدام میں ہماری سیاحت کو فروغ ملے گا ، جس سے ملک کے زدمبادلہ میں اضافہ ہو گا،انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی بڑھی ہے، وزرات داخلہ دہشت گردی کے تدارک کیلئے بھر پور اقدامات کررہی ہے۔