وزن کو کیسے کم کریں؟ اریج فاطمہ نے اہم راز بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزن کو کم کیسے کریں؟ میں نے اپنا وزن کیسے کم کیا تھا؟ آپ سب کو بھی اپنا وزن کم کرنا چاہیے، سابقہ اداکارہ نے سب کچھ بتا دیا۔
اریج فاطمہ ایک سابقہ اداکارہ اور ایک متاثر کن شخصیت ہیں جنہیں لوگ ان کے منفرد کام کی وجہ سے بہت پسند کرتے ہیں،اریج اپنے کام کو اپنے فالووورز کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں، اریج نے شوبز انڈسٹری میں اداکاری کا آغاز بہت ہی چھوٹی عمر میں کیا اور جلد ہی اپنی محنت اورلگن کی بدولت انڈسٹری میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا لیا، وہ اب امریکہ میں رہتی ہیں جہاں وہ اپنی شادی کے بعد شفٹ ہو گئی تھیں۔
اریج فاطمہ اب ایک ماں ہیں، ان کے دو بچے ہیں، حال ہی میں انھوں نے اپنا وزن کم کر کے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا، انھوں نے سوشل میڈیا سائٹ "انسٹاگرام" پر اپنی ویڈیو کے ذریعے بتایا کہ کس طرح کوئی بھی اپنا وزن کم کر سکتا ہے؟ انھوں نے دوسروں کو ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں میری طرح آپ سب بھی وزن کم کر کے خوبصورت اور سمارٹ ہو جائیں، ان کا کہنا تھا کہ آپ سب آسانی سے اپنا وزن کم کر کے جسم کو خوبصورت بنا سکتے ہیں، سابقہ اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں روزمرہ کی روٹین سے لے کر کیا کھانا ہے ؟سب کچھ اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔
سابقہ اداکارہ نے بتایا کہ کس طرح نیم گرم پانی، دہی اور بلو بیریز کے ساتھ شہد کا استعمال بہت کم وقت میں تقریباً 50 پاؤنڈ آپ کے وزن کو کم کردے گا، سابقہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ان کا اپنا آزمایا ہوا فارمولا ہے تو اس میں کسی طرح کی پریشانی یا خطرے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، اریج فاطمہ کی پوری روٹین ویڈیو میں بھی دیکھی جا سکتی ہے۔