اداکارہ عروہ حسین اور شہریار کا رومانوی انداز ، ویڈیو وائرل

Jul 24, 2024 | 14:34:PM
اداکارہ عروہ حسین اور شہریار کا رومانوی انداز ، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف  اداکارہ عروہ حسین کی اداکار شہریار منور کے ساتھ رومانوی ویڈیو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل،مداح بے صبری سے انتظار کرنے لگے ۔

سوشل میڈیا پر ایکٹیو اداکارہ عروہ حسین اکثر و بیشتر اپنے پراجیکٹس کے حوالے سے پوسٹس شیئر کرتی دکھائی دیتی ہیں،اداکارہ نے حال ہی میں اپنے نئے پراجیکٹ کی ایک جھلک جاری کی جس نے انکے چاہنے والوں کو نئے تجسس میں ڈال دیا،اس ویڈیو کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ یہ رومانوی ویڈیو  ستاد راحت فتح علی خان کے نئے گانے کی شوٹنگ کی ہے۔

گانے کا عنوان " عشق رنگ طاری" ہے جس میں استاد راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے,اس گانے کی ویڈیو میں عروہ اور شہریار کی کیمسٹری  چار چاند لگاتی دکھائی دے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:امیتابھ بچن نے جیا بچن سے شادی سے قبل کیا شرط رکھی تھی ؟ سینئر اداکارہ نے بتادیا

بتایا جارہا ہے کہ  لیجنڈ راحت فتح علی خان کا "عشق رنگ طاری" ایک شاہکار گیت ہے جسے آپ سُن کر خوب محظوظ ہوں گے, شہریار منور اور عروہ حسین کی شاندار جوڑی پر مشتمل یہ گانا موسیقی کے بہترین سفر  پر گامزن کرے گا،اس گانے کی موسیقی نوید ناشاد نے ترتیب دی ہے، گیت جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔