پی ٹی آئی مارو یامرجاؤ کی سیاست پر چل پڑی ہے: شیری رحمٰن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمٰن نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی سے متعلق جو بھی کرنا چاہ رہی ہے یقین ہے ہم سے مشورہ کرے گی.
شیری رحمٰن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا رویہ سیاسی جماعت والا نہیں ہے، ان کی سوچ یہ ہے کہ میں ہوں تو ریاست ہے پاکستان ہے، ملک پر کلہاڑی چلاتے ہوئے یہ اپنی جڑیں خود کاٹ رہے ہیں، پی ٹی آئی مارو یامرجاؤ کی سیاست پر چل پڑی ہے، ان کیلئے اپنے سوا کوئی صراط مستقیم نہیں ہے۔