پی ٹی آئی کابھوک ہڑتالی کیمپ ، 2 گھنٹوں میں صرف ایک ایم این اے ہی پہنچا

Jul 24, 2024 | 17:04:PM
پی ٹی آئی کابھوک ہڑتالی کیمپ ، 2 گھنٹوں میں صرف ایک ایم این اے ہی پہنچا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے قومی اسمبلی کے باہر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ  میں صرف ایک ایم این ہی شامل ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے روزنانہ کی بنیاد پر بھوک ہڑتال کیمپ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد آج  کیلئے 3 بجے کا وقت دیا گیا ہے ، کال کے باجود صرف ایک ایم این اےہی کیمپ میں شامل ہوا ،ایم این اے اقبال آفریدی 4کارکنان کے ساتھ کیمپ میں پہنچ گئے  ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت تاحال کیمپ میں نہیں پہنچ سکی ۔