(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے قومی اسمبلی کے باہر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں صرف ایک ایم این ہی شامل ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے روزنانہ کی بنیاد پر بھوک ہڑتال کیمپ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد آج کیلئے 3 بجے کا وقت دیا گیا ہے ، کال کے باجود صرف ایک ایم این اےہی کیمپ میں شامل ہوا ،ایم این اے اقبال آفریدی 4کارکنان کے ساتھ کیمپ میں پہنچ گئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت تاحال کیمپ میں نہیں پہنچ سکی ۔