(24 نیوز )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے ، جس پر توقع کی جا رہی ہے کہ اس ماہ پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائیگی ۔
غزہ میں جنگ بندی کی بڑھتی ہوئی توقعات اور چین میں مانگ کے بڑھتے ہوئے خدشات پر خام تیل کی قیمت تقریباً دو فیصد گر کر چھ ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئی ہے،برینٹ فیوچر 1.39ڈالرکمی سے 81.01 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا، جب کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ (WTI) 1.44ڈالر کمی سے 76.96 ڈالر پر بند ہوا، یو ایس ڈیزل فیوچر بھی 7 جون کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آ گیا، جبکہ پٹرول فیوچر 14 جون کے بعد اپنی کم ترین سطح پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : سونا 23 سو روپے مہنگا ،فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی ؟جانیے