تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Jul 24, 2024 | 18:08:PM

(24نیوز)بلوچستان کے شہر تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر شدت 4.2ریکارڈکی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز تربت سے 24کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسو س ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے، زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

مزیدخبریں