ایل ڈی اے کی نااہلی، منظور شدہ ماسٹر پلان میں غیر قانونی سکیمیں بنوادیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایل ڈی اے شعبہ سٹیٹ مینجمنٹ کی نااہلی سامنے آ گئی، ماسٹر پلان کے منظور شدہ پلان میں غیر قانونی سکیمیں بنوادیں، ایل ڈی اے میٹرو پولیٹن پلاننگ ونگ کی رپورٹ نے سٹیٹ مینجمنٹ کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔
ایل ڈی اے شعبہ سٹیٹ مینجمنٹ کی ایک اور نا لائقی سامنے آ گئی، ایل ڈی اے کی ناک کے نیچے شہر میں 157 غیر قانونی سکیمیں بن گئیں، وزیراعلیٰ مریم نواز کے حکم پر تیار رپورٹ نے ایل ڈی اے سٹیٹ مینجمنٹ کی قلعی کھول دی، رپورٹ منظور شدہ ماسٹر پلان 2016کی روشنی میں تیار کی گئی، ایل ڈی اے میٹروپولٹین پلاننگ ونگ نے 2 ہفتے لگا کر جامع رپورٹ تیار کی۔
رپورٹ کے مطابق رہائشی زون میں 83 سکیمیں 13 ہزار 136 کنال پر محیط ہیں ،زرعی زون میں 74 سکیمیں 37 ہزار 287 کنال پر محیط ہے، مجموعی طور پر شہر کے 50 ہزار 423 کنال اراضی پر غیر قانونی سوسائٹی مافیا کا قبضہ ہے، رہائشی زون میں 83 جبکہ زرعی زون میں 74 غیر قانونی سکیمیں بن گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے سب سے بڑےصوبے میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعلی نےمنظور شدہ علاقوں میں غیر قانونی سوساٹیز کو ریگولرائزیشن کی طرف لیجانے کا حکم دیا تھا، ایل ڈی اے حکام کے مطابق رپورٹ جلد وزیراعلی ٰ پنجاب کو پیش کی جائے گی۔
خیال رہے کہ غیر قانونی سکیموں کے کمیشن کے تحت بھاری جرمانے کرکے ریگولر کیا جاسکتا ہے۔