انٹربینک میں ڈالر ، اوپن مارکیٹ میں ریال، چینی یوآن مہنگے

Jul 24, 2024 | 18:52:PM
انٹربینک میں ڈالر ، اوپن مارکیٹ میں ریال، چینی یوآن مہنگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان )کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 9پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا، گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک امریکی کرنسی 278.41 روپے پر بند ہوئی تھی۔

اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو امریکی ڈالر کی قدر میں 25 پیسے کمی آئی جس کے بعد ڈالر 279.50 روپے کا ہوگیا ،یورو28  پیسے سستا ہوکر 303.63 روپے ،برطانوی پاؤنڈ  27 پیسے کمی سے 360.83  روپے جبکہ یو اے ای درہم 15 پیسے اضافے سے 76.40 روپے کا ہوگیا  ،
اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 15 پیسے بڑھ کر 74.61 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح سوئس فرانک 19پیسے کی کمی کے بعد 312.90 روپے سےکم ہو کر 312.71 بند ہوا ،چینی یوآن 0.67 پیسے کے معمولی اضافے سے 38.28 روپے پر بند ہوا جو اس سے قبل 38.27 روپے تھا۔ جاپانی ین کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 1.57 پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں روپے کی قدر 1.7857 روپے سے کم ہوکر 1.8014 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : خام تیل کی قیمت میں کمی، پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج مثبت اختتام  ہوا ہے ، 100 انڈیکس 409 پوائنٹس بڑھ کر 79397 کی سطح پر بند ہوا،14.7 ارب روپے مالیت کے 38.2 شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔