پی ٹی آئی کی علامتی بھوک ہڑتال محض ڈرامے بازی ہے: طلال چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی علامتی بھوک ہڑتال محض ڈرامے بازی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی علامتی بھوک ہڑتال محض ڈرامے بازی ہے، دوپہر کے کھانے کے بعد اور شام کی چائے سے پہلے کون سی بھوک ہڑتال ہوتی ہے؟ جس کے لئے یہ بھوک ہڑتال کر رہے ہیں وہ جیل میں کاجو، بادام اور دیسی مرغ کھا رہا ہے، ان فراڈیوں اور بہروپیوں کا کام فوٹو سیشن اور پارٹ ٹائم انقلاب ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہڑتال کرنا ان کا آئینی حق ہے لیکن صرف 4 گھنٹے کی بھوک ہڑتال وہ بھی لنچ کے بعد، پی ٹی آئی کے ان رہنماؤں کو عمران خان کے اعترافی بیان پر بھوک ہڑتال کرنی چاہیے، انہیں عمران نیازی کے 9 مئی واقعہ کا اعترافی بیان دینے کے بعد پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار اور عمران نیازی کے دوغلے پن پر بھی بھوک ہڑتال کرنی چاہیے، تحریک انتشار کے سرغنہ کا اعترافی بیان 9 مئی کے واقعات کا اقبال جرم ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ عمران نیازی کی بہنیں اور بھانجے کور کمانڈر کے باہر موجود تھے جو لوگوں کو ٹارگٹ پر پہنچنے کی ہدایات دیتے رہے، تحریک انصاف نے ہمیشہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کی، یہ کبھی بھوک ہڑتال اور کبھی پاکستان کو بند کرنے کی سازش کرتے رہے، بانی پی ٹی آئی کے ماضی کے ناقد محمود اچکزئی بھوک ہڑتالی کیمپ میں نوکری کی تلاش میں ہیں، یہ جتنا مرضی ہڑتالیں کرلیں، ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا، تحریک انتشار کا جمعہ کو بھی فلاپ شو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نئے توشہ خانہ ریفرنس میں شامل تفتیش ہونے سے انکار
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سہ پہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک علامتی بھوک ہڑتال کی جاتی ہے۔