(ارشاد قریشی) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں شامل تفتیش ہونے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق نیب ٹیم ایک گھنٹہ اڈیالہ جیل میں رہی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی شامل تفتیش نہ ہوئے، نیب ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کر رہے تھے، نیب ٹیم اپنے ساتھ اہم ریکارڈ اور جیولری کی خریداری کے ثبوت لے کر آئی تھی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ توشہ خانہ 2 بلگری جیولری انکوائری میں نیب نے پہلے 8 اور پھر 7 دن کاریمانڈ حاصل کیا تھا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے مسلسل انکار پر نیب ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: کورٹ فیسوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے وکلاء کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کا مؤقف اختیار کیا ہے۔