الیکٹرک کار کمپنی نے پاکستانیوں کیلئے اہم سہولت متعارف کروا دی

Jul 24, 2024 | 20:45:PM
الیکٹرک کار کمپنی نے پاکستانیوں کیلئے اہم سہولت متعارف کروا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پیٹڑول کی بڑھتی قیمت اور اس سے پھیلنے والی آلودگی سے تنگ گاڑیوں کے شوقین افراد کو الیکٹرک کار کمپنی ’گگو‘ نے بڑی خوشخبری سنا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ’گگو‘ نے اپنی ہیچ بیک منی الیکٹرک کار ’جیجی‘ (GiGi)کی قسطوں پر فروخت کا اعلان کیا ہے، چھوٹی الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے یہ معیاری الیکٹرک کار خریدنے کا سنہری موقع ہے،گگو موٹرز کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ہچ بیک ’جیجی‘(GiGi) منی الیکٹرک کار کسٹمرز کے لیے آسان اقساط میں دستیاب ہوگی،  کمپنی کی جانب سے پیش کردہ آفر کے مطابق، قسطوں پر گاڑی حاصل کرنے کے لیے 19 لاکھ 50 ہزار روپے کی 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کرنا ضروری ہے۔جیجی ہیچ بیک الیکٹرک کار کی بقیہ ادائیگی 12 آسان اقساط میں کی جاسکتی ہے جبکہ اس گاڑی کی ماہانہ قسط ایک لاکھ 62 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بالی ووڈ سٹارز نے اننت امبانی کو کون کونسا تحفہ دیا؟تفصیلات سامنے آگئیں