پی ٹی آئی کا جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

Jul 24, 2024 | 20:46:PM
پی ٹی آئی کا جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف ) پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی ) رہنماؤں کی جانب سے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے باہر علامتی بھوک ہڑتال کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہے اس کیخلاف گھروں سے نکلنے کا وقت ہو گیا ، ہم اس جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کریں گے ، جو اسیران جیلوں میں ہیں انکے لئے جمعہ کے دن بھر پور احتجاجی مظاہرہ کرینگے،میں صرف یہی کہنا چاہوں گا کہ جمعہ کے دن پورے پاکستان کے لوگ گھرون سے باہر نکلیں، پی ٹی آئی رہنما نے عوام سے اپیل کی کہ آپ سب جمعہ کے دن بانی پی ٹی آئی کے لئے گھروں سے نکلیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس  کا کہنا تھا کہ عوام کے حق پر پاکستان میں  ڈھکا  ڈلا گیا ہے،ان کو چاہئے  کہ عوام کو بحرانوں سے نکلیں ،کہتے ہیں ان پر آرٹیکل چھ لگائیں گے پارٹی پر پابندی لگائیں گے ،

جو لوگ سچائی کا گلا  گھونٹ دیتے ہیں وہ سچے ہیں ،جو ہارے ہوئے لوگ ہیں وہ ملک کو تباہ و برباد کرتے ہیں ،ہم ان سے نہیں  ڈرتے ہیں۔

محمود خان اچکزئی  کا اس موقع پر کہنا تھاکہ جو بھی شخص اس ملک سے محبت کرتا ہے اسے اپنے حق کے لئے آواز اٹھانا ہو گی، ہمیں ملک کو اس شدید قسم کے بحران سے نکالنے کی ضرورت  ہے ،آئین کی بلادستی کیلئے ملک کو ٹھیک سمت میں چلانے کے لئے ہمیں گھروں سے باہر نکلنا ہو گا۔
لطیف کھوسہ  کا کہنا تھاکہ عوام ریاست ہے عوام ٹیکس ادا کرتی ہے،ہم وکلا بھی ہفتے والے دن کنونشن کروا رہے ہیں،سپریم کورٹ بے ضمیر کہا جارہا ہے،عدالت اگر قانون اور آئین کے مطابق فیصلے دے تو بے ضمیر،جمعے والے دن پوری قوم بھر پور احتجاج ریکارڈ کروائے گی۔